عصمت دری ایک غیر قانونی جنسی سرگرمی ہے، جو عام طور پر کسی شخص کی مرضی کے خلاف زبردستی یا چوٹ کے خطرے کے تحت کی جاتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 35% خواتین نے اپنی زندگی میں جنسی ہراسگی کا سامنا کیا ہے۔
دلی کو زنا کا دارالحکومت شہر کہا جاتا ہے ۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ زنا اور خواتین کے ساتھ زیادتی انڈیا میں ہوتی ہے جہاں نا صرف مقامی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں بلکہ اکثر باہر سے سیر اور وزٹ کے لئے آئے ہوئے لوگوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زبردستی کی جاتی ہے ۔ اس لیئے دلی کو ریپ کیپیٹل سٹی آف دی ورلڈ کہا جاتا ہے۔
انڈیا میں جنسی زیادتیوں کے کیسز چلتی ٹرین ، مساج سنٹر ، بس ، سڑک کنارے بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے جس کے باعث یورپی ممالک کی طرف سے اپنی شہری خواتین کو انڈیا جانے سے خبردار کیا گیا ۔
اسی طرح پاکستان میں بھی اسی طرح کے واقعات رپورٹ ہونے شروع ہو چکے ہیں ۔ پچھلے مہینے جون 2022 میں چلتی ٹرین میں ایک مسافر خاتون کو بزنس کلاس ڈبوں میں لے جانے کا کہہ کر تین افراد نے جو کہ ٹرین کے عملے کے تھے اس شادی شدہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔
ان سب کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں انکی شناخت میچ کر گی تھی۔
اب راجن پور کے علاقے جام پور میں چلتی بس میں جو راجن پور سے کراچی جا رہی تھی میں بس کنڈکٹر نے مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی ۔ پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Please Comment with your ID and "Check" the Notify "button" so that you can get reply intimation.