Click here

Latest Government Jobs in Pakistan

Tuesday, February 14, 2023

Home >> 2023 >> Culture >> February >> islam >> Pakistan >> Tradition >> کاٹھے انگریز Part -2

کاٹھے انگریز Part -2


NGO, flag of Pakistan, Pakistan, NGO working in Pakistan, NGOs, non Government Organizations, LIST OF NGO IN PAKISTAN

.

پیارے پاکستانیوں!

چلیں آج آپ کو بتاؤں کہ میڈیا کے علاؤہ اس ملک کے معاشرے کو فحاشی اور عریانی کی طرف چپکہ چپکہ کون مائل کرنے میں لگا ہوا ہے اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہے۔

پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں این جی اوز (غیر سرکاری تنظیمیں) مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہیں اور تعلیم،.

سماجی بہبود، صحت اور رفاہ عامہ کے دیگر کاموں کے حوالے سے ان کی سرگرمیاں ملک کے ہر حصہ اور قومی زندگی کے ہر شعبہ میں پھیلی ہوئی ہیں۔

ان میں بہت کم تعداد میں ایسی ہیں جو واقعی میں وہ کام کر رہی ہیں جن کا وہ دعویٰ کرتی ہیں۔

باقی غیر ملکی این جی اوز نے ثقافتی محاذ پر عریانی اور.

اسلامی اقدار و روایات کو مجروح کرنے اور خاندانی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے  مکروہ حرکتوں کا ہر طرف جال پھیلا رکھا ہے اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو کمزور کر کے وطن عزیز کو سیکولر ریاست کی حیثیت دینے کے لیے بہت سی این جی اوز جو کچھ کر رہی ہیں وہ کسی بھی محب وطن .

پاکستانی کو مضطرب کرنے کے لیے کافی ہے اور مختلف حلقوں کی طرف سے اس اضطراب اور بے چینی کا وقتاً فوقتاً اظہار ہوتا رہتا ہے۔ لیکن یہ این جی اوز بے خوف و خطر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بیرونی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اس درجہ کی پشت پناہی میسر ہے کہ پاکستانی عوام کا.

احتجاج اور اضطراب بلکہ حکومتی انتباہات بھی ان کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ جس طرح دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن کے لیے تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے اسی طرح ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی.

قومی سطح پر وسیع تر مشاورت اور پالیسی سازی کا اہتمام ضروری ہے۔ اس لیے کہ جس طرح دہشت گردی سے حکومتی رٹ اور قومی خودمختاری کو خطرہ ہے اسی طرح غیر ملکی این جی اوز کا ملکی مفاد و قانون اور حکومتی ہدایات و انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے دندناتے پھرنا بھی قومی خودمختاری اور ملکی.

سالمیت کے لیے سنگین خطرہ کی حیثیت رکھتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان این جی اوز کو کھلی چھٹی دینے کے آرڈرز بھی ہمارے امریکی وائسرائے امریکہ سے ڈائریکٹ لیتے ہیں اسی لیے آج تک ان کے خلاف کچھ نہیں کیا جا سکا۔

2015 میں اس وقت کے وزیر داخلہ.

چوہدری نثار علی خان نے کوشش کی تھی لیکن جی ایچ کیو سے ڈانٹ ڈپٹ کے بعد خاموشی اختیار کر لی۔

دوستو!

یہ لوگ ہم سے ہمارا ملک ہی نہیں بلکہ ہمارا دین، ہماری ثقافت، ہماری روایات سب کچھ چھین لینا چاہتے ہیں۔

بنتے جاؤ کاٹھے انگریز

جزاک اللہ خیرا کثیرا .



.

NGO, flag of Pakistan, Pakistan, NGO working in Pakistan,

.

Part-1  کاٹھے انگریز.

.

.

.

.

.

.

.

.

.

.

.

No comments:

Post a Comment

Please Comment with your ID and "Check" the Notify "button" so that you can get reply intimation.